محفوظات برائے ”یادِ ماضی عذاب ہے یاربَ“ زمرہ
دوست کی دوست کا فون
تانیہ رحمان نے Wednesday، 7 July 2010 کو شائع کیا.

آج میری ایک دوست سے کافی دنوں بعد فون پر بات ہوئی ۔ ویسے فون پر ہی بات ہوتی ہے ۔ ملاقات تو اب ایک خواب بن کر رہ گیا ہے یا پھر ہم نے خود اپنے آپ کو گھر تک محدود کر لیا ہے ۔۔ بات اشفاق احمد سے شروع ہوئی ۔۔۔ تو اس [...]

مکمل تحریر پڑھیے »


سب برابر پر اعمال جدا جدا
تانیہ رحمان نے Friday، 23 October 2009 کو شائع کیا.

رات دھیرے دھیرے گزر رہی تھی چار سو خاموشی پھیل چکی تھی کبھی کبھی دور سے کتے کے بھوکنے کی آوازیں آجاتیں ۔دن بھر مزدوری کرتے تکھے ہارے لوگ اگلی صبح کے انتظار میں سو رہے تھے ، پیسے والوں کو تو بستر پر لیتے ہی نیند آجاتی ہے ہاں خالی پیٹ کو سونے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے عین ممکن ہے کہ وہ ابھی سویا ہی نہ ہو ، کہ اتنے زور کا جھٹکا آیا ۔ اور لوگوں کے دل و دماغ پر 8 اکتوبر کی صبح کا وہ دردناک منظر پھر سے دکھائی دینے لگا ۔ بچے بوڑھے عورتیں ۔ غرض جتنے افراد تھے ۔۔۔۔۔۔سبخوف میں مبتلا اللہ کو یاد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کی جانب بھاگنے لگے ۔کہ کہیں چھت یا دیوار ان پرنہ آ گرے ۔ لیکن اللہ پاک نے اپنا کرم کیا ۔ کچھ جانی نقصان نہیں ہوا ۔ جو اللہ پاک کا بہت بڑا احسان ہے ۔ قدرتی آفت بتا کر نہیں آتی ۔ لیکن ایک بات جو مجھے بار بار یاد آرہی ہے ، وہ کچھ اور ہے ۔ ہم کس بات پر غرور کرتے ہیں ۔کسی کو اپنی جاب کا غرور تو کسی کو اپنے وزیر ہونے کا کسی کو اپنے اچھے لکھنے کا غرور تو کسی کو دوسرے انسان کو نیچھا دکھانے کا غرور کسی کےپاس عہدہ ملنے کالیکن ہم کیوں بھول جاتے ہیں جب یہ ناگہانی آفت آتی ہے تو کہاں چلا جاتا ہے یہ غرور ۔ تھوڑی دیر کے لیے جب موت نظر آتی ہے تو بھول جاتے ہیں اپنی اوقات ۔۔۔۔موت ہمارے سامنے ہمارے اپنوں کو ہم سے لے جاتی ہے تب نہ ہمارا پیسہ اور نہ ہی ہمارا عہدہ کام آتا ہے ۔۔ہم بے بس دیکھتے رہ جاتے ہیں ۔۔تب یہی خیال بار بار آتا ہے کہ واہ میرے ربَ کیا قانون بنایا ہے ۔۔ مرتے ہوئے کفن ایک زمین ایک۔۔۔۔یہاں پر تو ہیں سب برابر ۔لیکن اعمال جدا جدا ۔

مکمل تحریر پڑھیے »


بنام جناب منظور قاضی صاحب
تانیہ رحمان نے Tuesday، 17 February 2009 کو شائع کیا.

مجھے آج اپنے بلاگ پر منظور قاضی صاحب کے لیے کچھ لکھنا اپنے بلاگ کو عزت دینے کے برابر ہے ۔ جو انھوں نے مجھ نا چیز کم علم کو عالمی اخبار کے حوالے سے دی۔ جناب منظور صاحب آپ ھر ایک کے لیے جس وسیع القبی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ ھمیں [...]

مکمل تحریر پڑھیے »


قصہ ایک بریانی کا
تانیہ رحمان نے Tuesday، 3 February 2009 کو شائع کیا.

قصہ ایک بریانی کا
ان دنوں کی بات ہے جب ھم چھوٹے ہوتے تھے۔ مطلب یہی کوئی 17 سال کے ھم کراچی اپنے کزن کے گھر گے ، کراچی دیکنھے کا شوق تھا، بڑی بڑی عمارات ۔ پارک لوگوں کا ہجوم ۔ ٹریفک کا شور ۔ یہ ٹی وہ پر تو دیکھا تھا ۔ لیکن اپنی [...]

مکمل تحریر پڑھیے »


یادِ ماضی عذاب ہے یاربَ
تانیہ رحمان نے Tuesday، 3 February 2009 کو شائع کیا.

آپ کی کوئی اچھی یا بری یاد جو آپ چاہتے ہو شیئر کرنا ۔

مکمل تحریر پڑھیے »



جملہ حقوق بحق ”تانیہ رحمان کا بلاگ ۔ عین الیقین“ محفوظ ہیں.
ورڈ پریس "تانیہ تھیم" منجانب ایم بلال