بڑے بے آبرو ہو کر
آج پوسٹ فلم کے حوالے سے لگانے کا من کیا ۔ کیونکہ من کو شانتی بھی تو دینی تھی ۔۔۔ اور وہ تبہی ممکن تھی ۔۔ کہ کل جو فلم میں دیکھ کر آئی ۔ جس کا مجھے بڑی بے چینی سے انتظار تھا ۔۔ کہ چلو کہیں برس بعد کچھ اچھا دیکھنے کو ملے کا من ہلکا ہو گا ۔ ابھی تک تو وہی ننگی پوننگی لڑکیاں دیکھ دیکھ کر تنگ آگے تھے ۔۔انڈیا کی فلموں کو دیکھ کر کہیں سے نہیں لگتا کہ ان لوگوں کے پاس پیسہ ہے ۔۔۔ یہاں تو فلم کے بعد سر بھاری ہو گیا۔ خواب بھی عجیب عجیب آنے لگے ۔ آدھی رات کو اٹھ کر سوچا الہی یہ کیا ماجرا ہو گیا ۔ ۔۔۔۔سوچا کیا تھا ۔ ایک بہت بڑے بجٹ کی فلم بہت بڑے ادکاروں کے ساتھ ۔ میری پسندیدہ کترنہ کیف نصر الدین شاہ ۔ اور دوسرے ایواڈ یافتہ ۔۔۔۔۔۔راج نیتی ۔۔۔۔۔۔نام سے ظاہر ہے ۔ کہ سیاست پربنائی جانے والی یہ فلم سیاستدانوں کو دیکھنی چاہیے یا پھر ان لوگوں کے لیے بہت اچھی ثابت ہو گی جو عام زندگی میں بھی سیاست کرتے ہیں ۔ ایک گھنٹہ لمبی قطار میں کھڑے رہنے کے بعد جب فلم شروع ہوئی ۔ اسی انتظار میں اب کچھ بہتر ہو گی لیکن وقت ختم ہو گیا ۔۔۔ لوگ مر مارا گے ۔ ۔۔۔۔۔ اور ہم یہ کہتے ہوئے سینماحال سے نکلے ۔۔۔ کہ بڑے بے آبرو ہو کر ۔۔۔۔۔۔؟

ہندوستانی فلموں کو چھوڑیں۔۔۔وہ لوگ پچھلے پچاس سالوں سے ایک ہی فلم بنا رہے ہیں۔۔۔انگریزی فلموں کی طرف آئیں۔یقین مانیں۔۔۔انگریزی فلموں میں “ننگی پونگی” لڑکیوں کے مناظر ہندوستانی فلموں سے کم ہیں۔ وجہ صرف اتنی ہے کہ یہ لوگ “ننگی پونگی” لڑکیاں لائیو دیکھ لیتے ہیں۔ آج کل تو ویسے بھی گرمیاں ہیں۔
عثمان کے بلاگ سے آخری تحریر … اردو میڈیم
اس تبصرے کا جواب دیں
راج نیتی جیسی فلموں بنانے کا ایک خاص مقصد ہے بڑی دور کی سوچ رہا ہے ہندو بنیا-
آپ اس فلم کو دیکھ کر سوچیں کہ جو نعرے بازی کرنے میں لگے ہوے ہیں وہ ہی ایک ارب سے زیادہ لوگ ہیں جو “عوام” ہے-
اس تبصرے کا جواب دیں
گانے بڑے زبردست تھے راج نیتی کے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
گانوں پر ہی انڈین فلمز چل رہی ہیں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
میں نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھا
ہندوستان سے زیادہ بیرون ممالک میں بلا وجہ کافی شہرت پائی لگتی ہے
ویسے ہندوستانی فلمیں پاکستان اور بیرونی ممالک میں کافی پسند کی جاتی ہیں
راج نیتی کا ٹرائل دیکھا تھا مگر کچھ خاص نہیں لگا
یہ فلم دیکھنا وقت ضائع کرنے کے برابر ہے، حد سے زیادہ اداکار لوگ
مجھے صرف کامیڈی، ایکشن، اڈونچر اور سیکس یعنی ننگی پنگی فلمیں پسند ہیں ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
راج نیتی میںڈاؤنلوڈ کررہاہوں ، کاسٹ تو اچھی ہے لیکن فلم کا ٹائٹل وہی گھسا پٹا ہے، فلم کی کہانی شاید کچھ الگ کرنے کی کوشش کی گئی ہو، تھری ایڈیٹس تو مجھے بھول ہی رہی کیا بات ہے اس فلم کی۔
اس تبصرے کا جواب دیں
میں نے بھی دوست سے مانگ لی ہے یہ فلم۔۔۔ دیکھتے ہیں کیا راج نیتی ہے اس میں۔۔
عثمان کی بات سے متفق ہوں کہ انگریزی فلمیں ان سے بہت آگے ہیں۔۔۔ ہر کام میں!
میں ہندوستانی فلمیں صرف منتخب ہی دیکھتا ہوں یا وہ جن کا ہائپ ہو بہت زیادہ۔۔۔ اکثر تو مایوسی ہی ہوتی ہے۔
عین لام میم کے بلاگ سے آخری تحریر … صرف ایک خوراک جوان بنائے، "گھوڑے" کیطرح؟
اس تبصرے کا جواب دیں
اور میں نے کبھی انڈین فلم پری دیکھی ہی نہیں۔
یاسر خوامخواہ جاپانی کے بلاگ سے آخری تحریر … حکایت
اس تبصرے کا جواب دیں
پوری
یاسر خوامخواہ جاپانی کے بلاگ سے آخری تحریر … حکایت
اس تبصرے کا جواب دیں
میں نے بھی نہیں دیکھی ہے ،، دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ کیا ہے اس میں
اس تبصرے کا جواب دیں
ویسے یہ کہنا بھی غلط ہے کہ انڈیا میں اچھی فلمیں نہیں بن رہی ۔ اس سے پہلے اچھی فلیمں بھی تھی ۔ لیکن جتنا راج نیتی کا شور تھا اس حساب سے کچھ نہیں ہے ۔ ہاں اپنے کمپیوٹر پر دیکھ لو تو زیادہ اچھا ہے ۔۔۔۔ گانے نام کو نہیں ہیں ۔ ہر دو منٹ بعد ایک زور دار دحماکہ ہوتا ہے ۔ اور بندہ اوپر ۔۔۔۔۔۔ٹھیک ہے یہ بتا یا گیا ہے کہ سیاست میں اپنے ہی اپنوں کے دشمن ہوتے ہیں ۔ وہ پیسے اور کرسی کے لیے بھائی کی بھی پرواہ نہیں کرتے ۔ لیکن اتنی مر مارا والی فلم ۔ ۔۔۔۔ جہاں تک انگلش فلمیوں کی بات ہے وہ آپ سب ٹھیک کہتے ہو کہ وہ انڈیا کی فلموں سے اچھی ہوتی ہیں ۔ لیکن جہاں ہم رہتے ہیں وہاں ہمارے آس پاس فلم ہی توچل رہی ہوتی ہے ۔۔ اس لیےدل کرتا ہے کہ کچھ تھوڑا ہٹ کے
اس تبصرے کا جواب دیں
میں نے بھی ابھی تک نہیں دیکھی، دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
یاسر عمران مرزا کے بلاگ سے آخری تحریر … نئی تھیم کے متعلق کیا خیال ہے
اس تبصرے کا جواب دیں
یاسر دیکھنے کے بعد اپنی رائے ضرور بتانا بلکہ جو جو دیکھے وہ ضرور بتائے ۔ ہو سکتا ہے مجھے ہی پسند نا آئی ہو
اس تبصرے کا جواب دیں
یہ کونسے یاسر کو آپ نے مشورہ دیا ھے؟ یاسر بھائی کو یا یا سر بھائی کو؟
یاسر خوامخواہ جاپانی کے بلاگ سے آخری تحریر … حکایت
اس تبصرے کا جواب دیں
میں عثمان بھائی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ،آجکل کی ہندوستانی فلمون میں سٹوری کہاں ملتی ہے بس سیکسی یعنی ننگی پنگی فلمیں ہوتی ہیں ھالی ووڈ کی فلِموں میں اِن سے کہیں کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے مثلا جمانجی، گیم اگین، ہوم اَلون وغیرہ ۔ میں انگلش xxفِلموں کی بات نہیں کر
تا۔
آمجد جوئیہ(حافی) کے بلاگ سے آخری تحریر … عبداللہ ابن ابی قحافہ
اس تبصرے کا جواب دیں
یہ تو یاسر ہی سمجھ سکتا ہے کہ کون سے والے کو بھائی لوگ ۔۔۔ زیادہ عقلمند ہوتے ہیں
اس تبصرے کا جواب دیں
امجد بات آپ کی بھئ غلط نہیں ہے ۔۔۔ لیکن ابھی حال ہی میں بہت اچھی فللمیں دیکھنے کو ملیں ۔۔۔ پاکستانی فلمیں ویسے ہی کم بنتی ہیں ۔ اردو میں کچھ ہوتا نہیں پنجابی میں وہی گاوں ۔ ولن ۔۔۔۔ اور پشتو کا سنا ہے اللہ ہی حافظ ہے ۔۔۔۔۔ ہاں ہمارے ڈرامے بہت اچھے ہیں ۔ لیکن جب سے انڈیا کی نقل شروع ہوئی ہے تب سے دیکھنے کو دل نہیں کرتا ۔۔ وہی بڑے بڑے گھر چھوٹے چھوٹے کپڑے ۔ لیکن ابھی کچھ ڈرامے کمال کے تھے ۔ جن میں میری زات زرہ بے نشاں ۔۔۔۔۔ دیا جلے ۔ وغیرہ وغیرہ
اس تبصرے کا جواب دیں
“میری ذات۔۔۔” سے یاد آیا کہ عمیرہ احمد کو منا کر بلاگستان میںلے آئیں۔۔۔اب دیکھیں نہ آپ کے افسانے پڑھ پڑھ کر میں اب بور ہو گیا ہوں۔۔۔تو کچھ ورائٹی شرائٹی تو ہونی چاہیے۔۔۔۔اور پھر کامپیٹیشن الگ۔
ویسے وہ اپنے آپ کو اتنا خفیہ کیوں رکھتی ہیں؟
عثمان کے بلاگ سے آخری تحریر … اردو میڈیم
اس تبصرے کا جواب دیں
عثمان لگتا ہے اب آپ مجھ سے مار کھاو گے ۔۔ میرے افسانے کب پڑھے توبہ ہے ۔۔۔ ویسے عمیرہ احمد کی میں بھی فین ہوں ۔ پیر کامل پڑھو ۔۔عمیرہ کے افسانوں کی بڑی خوبی ان کے چھوٹے چھوٹے مکالمے ہیں جو قاری کو بور ہونے نہیں دیتے ۔۔۔۔اب یہی ایک مکالمہ ۔۔۔۔کہ اپنے لیے تو دعا کرنی آئی نہیں ۔۔۔ دوسروں کو بد دعا کیا دوں گی ۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
راج نیتی تو ایسے ہی ہوتی ہے اور اسے کہیں بھی فٹ کرلیں ۔ گھر، محلہ، گاؤں|شہر، صوبہ، سرزمین،۔۔۔، یعنی ہر جگہ ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
پیر کامل میں انہوں نے صبر اور شکر پر ایک اقتباس لکھا ہے۔ ایسی تحریر میں نے پہلے کبھی نہ پڑھی۔ پہلی دفعہ احساس ہوا کہ عورت کا ذہین بڑی چیز ہے۔ سچی!
عثمان کے بلاگ سے آخری تحریر … “فوجی”
اس تبصرے کا جواب دیں
تو عثمان مان لیا کہ خواتین زیادہ ذہین ہوتی ہیں ۔ شکر ہے کہیں تو اپنے بارے میں سچ لکھا
اس تبصرے کا جواب دیں
دیکھ لی فلم اور مایوسی ہی ہوئی ہے۔۔۔
عین لام میم کے بلاگ سے آخری تحریر … فلمستانی پوسٹ
سیاستدان نہ ہو گئے کرائے کے غنڈے ہی ہو گئے۔۔۔۔ ویسے ہوتے تو ہیں!
ایک خاص بات۔۔۔ راجنیتی کی “کترینہ کیف” اور ہمارے “صدر” میں کیا کامن ہے۔۔۔!؟
اس تبصرے کا جواب دیں
عین لام میم خدا کے لیے اتنی پیاری لڑکی کو صدر کے ساتھ ملوانا کترینہ کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ ہاں اگر یہ کہہ دو کہ چھوٹے نواب سیف علی خان اور ہمارے صدر میں کیا خاص بات ہے ، تو دونوں کے شوق بہت حد تک ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔ اور دونوں کے چہرے اللہ معافی
اس تبصرے کا جواب دیں
میرا سوال فلمی راج نیتی میں کترینہ کے کردار اور حقیقی راج نیتی میں صدر میں مماثلت کے بارے میں تھا۔۔
دونوں کو اپنے اپنے نصف بہتر کے اوپر والے کو پیارے ہو جانے کے بعد’ مفتے’ میں راج مل جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ !
اس تبصرے کا جواب دیں
بالآخر میںنے یہ فلم دیکھ ہی لی۔ اپنی شہرت کے حساب سے تو واقعی کچھ خاص نہیں اس فلم میں۔ لیکن مجھے ایک بات ضرور محسوس ہوئی۔ فلم کی کہانی بے نظیر کی کہانی سے بھی کچھ ملتی ہے اور بھارت کی سونیا گاندھی سے۔ کترینا کو اپنے شوہر کی موت کے بعد جس طرح پذیرائی ملی ، بے نظیر کو بھی اسی طرح اپنے باپ کی موت کے بعد ملی تھی۔ لیکن بالآخر وہ اسی سیاست کی آگ کا ایندھن بن گئی۔
قربانی دینے والا خاندان اپنے خاندان کے سبھی افراد سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے جب کہ فائدہ کسی اور کو مل جاتا ہے جو زیادہ شاطر اور مکار ہے۔
یاسر عمران مرزا کے بلاگ سے آخری تحریر … Indian Forces Continue Terrorism in Kashmir
اس تبصرے کا جواب دیں
یاسر سیاست میں کیسی قربانی ہر ایک کو اپنی فکر ہوتی ہے کہ یہ کرسی میرے پاس رہے ۔ بے نظیر نے اپنے بھائی تک کو نہیں چھوڑا ۔ پھر زرداری نے کیا کیا ، جس بیوی کی وجہ سے لوگ اس کو جانتے تھے اسی کو راستے سے ہٹا کر خود کرسی لے لی ۔ وہ دن دور نہیں جب بیٹا اپنے باپ کے ساتھ یہی کچھ کرئے گا۔۔ لیکن یہ سب کچھ ہونے کے باوجود پاکستان آج کہاں کھڑا ہے ۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
یہ فل میں نے دیکھی۔ ویسے کوئی زیادہ بری نہین ہے۔ اگر سیاست کے گندے کھیل دیکھنے ہین یا ان کے بارے میں جاننا ہے تو اس سے بہتر کوئی اور فلم نہیں۔کس طرح دو دو کڑوڑ میں پارٹی ٹکٹ خریدا جاتا ہے اور سیٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے سگوں کا خون کرنے سے دریغ نہیں کیا جاتا۔
اس تبصرے کا جواب دیں