یہ پوسٹ لگانے سے پہلے میں نے کئی بار سوچا ۔ کہ لگاوں یا نا لگاوں ۔ مجھے ایک بات اکثر پریشان کرتی ہے ۔ اور میں سوچتی ہوں کہ ہم صرف اچھے مسلمان بن جاہیں تو کیا یہی بہتر نہیں ہے ۔۔۔ ملک میں آئے دن مزہب کو لے کر ایک دوسرے کے گلے کاٹے جاتے ہیں ۔ ہر ایک نے اپنا مزہب بنا لیا ہے ، اور اس پر اس طرح قائم ہے کہ جیسے اللہ پاک نے پلیٹ میں رکھوا کر اوپر سے خاص اسی بندے کو بھج رکھا ہے ۔اور پھر اگر اس کی بات نا مانو تو ہیمں اسلام کے داہرئے سے خارج کیا جاتا ہے ۔ ہم پر مسلمان نا ہونے کا فتوئ لگا دیا جاتا ہے ۔ یہاں ایک اور بات میرا مطلب کسی شعیہ یا سنی کو آپس میں لڑوانے کا کوئی مقصد نہیں ہے ۔ میری اس بات کو بالکل غلط نا لیا جائے ۔ مجھے ایک بات کی سمجھ آج تک نہیں آئی ۔ کہ ہمارے چار خلفائے راشیدین ، ہم سب سینوں کے لیے قرآن و سنت کے مطابق برابر ہیں ۔ اور ہم سب کا احترام کرتے ہیں ۔ ہم پر واجب ہے سب کو ویسے ہی سمجھنا جیسے کے حکم ملا ہے لیکن شعیہ حضرات ایسا نہیں کرتے کیوں ۔ وہ صرف حضرت علی کرم اللہ کی ہی بات کرتے ہیں ۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہیں ۔ لیکن انکے بعد آنے والے خلفاء پر یقین نہیں ہے اور نا ہی کبھی انکے بارے میں کوئی اظہار کیا گیا ہے اس کی کیا وجہ ہے ۔