تیرا دھیان کہاں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
میرا پہلا کام اپنی ای میل دیکھنا پھر اگر کوئی تبصرہ ہوا ہے اس کا جواب دینا ۔ یا پھر خاموش رہنا ، سیارہ کا چکر جب تک پورا نا کیا جائے ، تو چین نہیں آتا ۔ کئی بلاگرز تو ایسے ہیں کہ ان کے بلاگ یعنی گھر تک جا کر واپس آنا پڑتا ہے ۔ کہ صاحب یا صاحبہ نے ایسا کچھ لکھا ہوتا ہے ۔ کہ وہ وقت بس ایک ہی بات دماغ خراب کر رہی ہوتی ہے کہ اصل مقصد کیا ہے ۔اور چند افراد ہی تبصرہ ریکارڈ کروا رہے ہوتے ہیں ۔۔ظاہر ہے تبصرہ کرنے والے بھی وہی ہیں جو خود ایسا لکھتے ہیں ۔۔۔۔ اس طرح کی پوسٹ کا مقصد یہ تو نہیں کہ دیکھیں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی تحریر کن صاحب یا صاحبہ کی ہے ۔۔۔کوئی علمی بات شیئر کی جا رہی ہے ۔مجھے توکہیں نظر نہیں آتا ۔۔ یا پھر دکھی دلوں کو تسکین پہنچایا جا رہا ہے ۔۔یہ بات بھی میری عقل کو کھائے جا رہی ہے ۔۔ پہلے سے کم عقل ہوں ۔مزید اس طرح کے تبصرے دماغ کا دہی بنا دیتے ہیں ۔۔۔

تانیہ بہُت کُچھ ہے کہنے کو لیکِن اصل بات کیا یہ ہے کہ ہم تبصروں کی تعداد کو دیکھیں
تانیہ میں بڑی مشکل سے لکھ رہی ہوں کیونکہ بازو میں درد ہے ۔ لیکن بلاگ کو چھوڑ بھی نہیں سکتی عادت ہی ہو گئی ہے بات ہے سمجھ کی
کچھ دنوں سے بڑی عجیب و غریب تحاریر سامنے آرہی تھی تبصرہ کرنا تو دور کی بات ان کو پڑھنا بھی ممکن نہیں تھا۔ ۔کیا پڑھے لکھے لوگوں کا شیوہ ایسا ہونا چاہے ۔ بلاگ سب کے لیے ہوتا ہے ۔ صرف مرد حضرات کے لیے نہیں ۔ اور ہاں ان مردحضرات کے لیے بھی جن کے گھر بھی خواتین موجود ہیں ، کیا وہ یہ سب کچھ نہیں پڑھتی ہوں گی یا پھر ان کو پڑھنا نہیں آتا،،،
میں لِکُھوں گی بہُت کُچھ کہ بات مرد اور عورت کی بحث کی ہے ہی نہیں تو بِلا وجہ کیُوں اِسے ایشو بنایا جائے بات ہے سوچنے والی لیکِن سوچے گا کون؟؟؟؟
شاہدہ اکرم کے بلاگ سے آخری تحریر … سالگِرہ مُبارک،،،،
اس تبصرے کا جواب دیں
کیا ہو گیا؟
عثمان کے بلاگ سے آخری تحریر … حرام کھیل
کس پر غصہ آ گیا۔
ویسے میرا بلاگ میری گھر کی خواتین نہیں پڑھتیں۔ کسی کو معلوم ہی نہیں کہ میں بلاگ لکھتا ہوں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
عثمان کوشش کرو کہ ایسی پوسٹ ہو کہ گھر کی خواتین فخر سے کہہ سکیں کہ ہمارا سپوت اب بڑا ہو گیا ہے اور کافی عقلمند بھی ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
شاہدہ یہی وجہ تھی کہ مجھے پوسٹ لگانی پڑی مرد حضرات سے کیا گلہ کرنا جہاں خواتین اس بات کا خیال نا رکھیں بے شک ہم بچے نہیں ہیں بچوں کی ماہیں ہیں ۔ لیکن ہماری اہنی کچھ حدود ہیں جن کے اندر رہ کر بات کی جاے تو بہتر ہے یہاں مقابلہ نہیں ہو رہا کہ کون سب سے اچھا لکھنے والا ہے ۔ اگر یہ بات ہوتی تو سب سے اچھا اور خوب علم رکھنے والے ہمارے افتخار جی ہیں ۔۔۔۔ اور میرا خیال ہے کہ وہ عمر کے جس حصے میں ہیں کہ سب ان کا احترام کرتے ہیں ۔۔ لیکن آج تک ہوئی بہودہ بات انھوں نے نہیں لکھی ۔۔جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ایک فیملی کی طرح ہیں تو پھر ہیمں خیال بھی رکھنا ہو گا ۔ فیملی میں کچھ بڑے اور چھوٹے بھی ہوتے ہیں ۔ جن کے سامنے ہم سب باتیں نہیں کر سکتے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
دنیا بھر کے بلاگستان اسی طرح ہوتے ہیں۔ ہر قسم کے لکھنے والے ، ہر موضوع پر لکھنے والے موجود ہیں۔ تو پھر اردو بلاگستان ہی کو الگ تھلگ کیوں رکھا جائے؟
میری جن تحریروں پر آپ کو اعتراض ہے۔ ان میں زیر بحث لائے گئے عناصر اور عوامل ہمارے معاشرے میں پائے جاتے ہیں۔ جو میرا مشاہدہ ہے ، تجربہ ہے ، علم ہے ۔۔۔اس کے مطابق ہی لکھوں گا نا۔
کیا کروں؟
افسانہ نگاری شروع کردوں؟ ۔۔۔وہ تو میرا کام نہیں۔۔۔نہ مجھے آتی ہے۔
اور ہاں۔۔آپ تو صرف سیارہ پر ہی جاتی ہیں۔ مجھ تک تو نہیں پہنچ پاتی ہوں گی کہ میں اب تک سیارہ پر آیا ہی نہیں۔
عثمان کے بلاگ سے آخری تحریر … حرام کھیل
اس تبصرے کا جواب دیں
ایسا کرتےہیں کہ سارے بلاگستان والے افتخار جی کے ادب کی وجہ سے انھیں کی طرح لکھنا شروع کردیتے ہیں۔ ہر لائین ہر رائے لکھنے سے پہلے سوچنا چاہیے کہ آیا افتخار جی اس موقف اور ان الفاظ کو اپروو کریں گے کہ نہیں۔
لیکن پھر اتنے ذیادہ بلاگوں کی بھی کیا ضرورت ہے۔ ایک اکیلے افتخار جی ہی اپنے افکار کے لیے کافی ہیں۔
عثمان کے بلاگ سے آخری تحریر … حرام کھیل
اس تبصرے کا جواب دیں
تانیہ صاحبہ، آداب ۔
آپکے اس آرٹیکل کے بارے میں تبصرہ کرنے کا سوچا اور پھر رک گئے ۔ اپنی کوشش سب سے ہٹ کے اور مختصر ترین تبصرہ کرنے کی ہے لیکن دھلائی یا چپیڑ کا خوف ضرور رہتا ہے ۔آپکے اس آرٹیکل کی دیکھا دیکھی ہم نے بھی اپنے بلاگ پر ایک آرٹیکل لکھ دیا ہے ۔ آپ بڑی لکھاری اور تبصرہ نگار ہیں ہمیں بھی اچھی رائے سے نواز دیں ۔نیا نیا کام ہے، ناولٹی کی گارنٹی بھی ہے اور امیدیں بھی اچھی رکھ چھوڑی ہیں ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
بی بی ۔ آپ نے تو ميرا کچومر نکال کے رکھ ديا ہے ۔ وائے جوانی تقرير کيا کرتا تھا تو گھنٹہ گھنٹہ سامعين مکمل خاموشی اور توجہ کے ساتھ سُنا کرتے تھے ۔ بڑھاپے ميں کئی کئی دن بعض اوقات مہينوں مطالعہ کر کے لکھتا ہوں ۔ درست کہ بيچ ميں سيست اور مزاح ويسۓ بھی لکھ ديتا ہوں کہ قارئين کی توجہ قائم رہے ۔ مگر آج تو معلوم ہوا کے مکمل ناکامی ہوئی
افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر … SJK کون ہيں ؟؟؟ اور مدد کی ضرورت
اس تبصرے کا جواب دیں
ہمیں کوشش کرنی چاھئے ہماری تحریروں میں فحاشی نہ ھو۔اب ہر معاملے میں مغرب کی تقلید تو نہیں کی جاسکتی۔مغرب اور ہم میں کچھ فرق ھے اور برقرار رہنا چاھئے۔
یاسر خوامخواہ جاپانی کے بلاگ سے آخری تحریر … ھنگامہ دل و دماغ ۔۔۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
دماغ کے دہی سے اشارہ میری طرف تو نہیں۔۔۔
جعفر کے بلاگ سے آخری تحریر … فیرہُن؟
اس تبصرے کا جواب دیں
السلام علیکم ورحمۃو برکاتہ،
یہ توبہت زیادتی والی بات ہےکیونکہ واقعی کچھ عرصہ سےاردوبلاگرزنےبھی وہی کچھ کیاجوکہ انگلش والےکبھی کرتےہوں گےاوران کودوحصوں میں تقسیم کردیاگیاہےواقعی یہ زیادتی والی بات نہیں تواورکیاہےکہ ایسی تحاریرملیں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعاہی کی جاسکتی ہےکہ اللہ تعالی ہم پررحم کرےاورہم سب کوایکدوسرےکااحترام کرنےکی ہمت وحوصلہ دے۔ آمین ثم آمین
والسلام
جاویداقبال
جاویداقبال کے بلاگ سے آخری تحریر … Chuletillas y XXV – El touchpad del Acer Aspire One y Fedora 13
اس تبصرے کا جواب دیں
گروہ بلاگراںکے حالات مخدوش لگتے ہیں
میرا خیال ہے کہ کچھ دوست اپنے بلاگ پر صرف بالغوں کے لیے لکھ دیںتو گلہ کی گنجائش کم ہوگی۔
اس تبصرے کا جواب دیں
شازل کی بات درُست لگتی ہے ،،،،،،
کہ دوست اپنے بلاگ پر صرف بالغوں کے لیے لکھ دیںتو گلہ کی گنجائش کم ہوگی،،،
کیا ایسی ہی بات ہے؟؟؟؟
شاہدہ اکرم کے بلاگ سے آخری تحریر … سالگِرہ مُبارک،،،،
اس تبصرے کا جواب دیں
عثمان میرے بھائی میرا کسی کی طرف اشارہ نہیں ہے ، جہاں تک باقی بلاگر کی بات ہے تو ہم ابھی تک وہاں نہیں پہنچ سکے ۔ اس کو آپ میری برائی کہہ لیں کہ میں ابھی تک فحاش قسم کے بلاگ نا ہی پڑھتی ہوں ، اور ناہی تبصرہ کرنے کی ضرورت محسوس کرتی ہوں ۔مانا کے اس سے آپ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔۔ اور نا ہی میرے تبصرے اتنے اہم ہیں ۔ ہر قسم کی بات لکھنے کی بات ہے تو بہت کچھ ہمارے معاشرے میں عام ہو رہا ہے ۔ لیکن ہمارا ماحول ہیمں اجازت نہیں دیتا کہ ہم غیر وں کے سامنے یوں کھلے عام بات کریں ۔۔اگر علم تقسیم کرنے کی بات ہے تو ایسے طریقے سے بھی لکھا جا سکتا ہے ۔ کہ بات بھی ہو جائے ، اور شرمندگی بھی نا اڑانی پڑے ۔ میں کئی سالوں سے پاکستان سے باہر ہوں لیکن کیا دوسروں کی دیکھا دیکھی اپنے آپ کو ننگا کر دوں ۔ میرا خیال ہے کہ ہمارا مزہب ہمیں اجازت نہیں دیتا ۔۔اگر آپ کو برا لگا کہ میں نے افتخار جی کا نام لیا تو معذرت چاہوں گی ۔ وہ مشال میں نے اس لیے دی ہے کہ جتنا علم وہ رکھتے ہیں ۔ وہ کچھ بھی لکھ سکتے ہیں ۔۔باقی آپ کی اپنی خوشی ہے آپ جو چاہو لکھو ۔ میں نے کسی کا نام لے کر تو بات نہیں کی ۔۔آپ کا بلاگ ہے ۔۔۔ آپ کی تحریر ہے آپ کا اپنا وقت ہے ۔ اللہ پاک نے آپ کو بہت اچھا لکھنے کی صلاحیت دی ہے جس کا آپ بھرپور استعمال کر رہے ہو ۔۔جو آپ کو باقی بلاگرز سے منفرد رکھتا ہے ۔۔ اور جہاں تک افسانہ نگاری کی بات ہے تو وہ ہم جیسے چھوٹے لکھاری جن کو کچھ نہیں آتا وہ یہی کچھ لکھ کر خوش ہو لیتے ہیں ۔کہ ہم نے بڑا تیر مارا ہے ۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
جائل جی آپ کو بلاگ بنانے کی مبارک بادی دینا ضروری ہے ، باقی میں کیا اور میرے تبصرے کیا ۔ بڑی لکھاری کس کو کہتے ہیں ۔ یہ تو مجھے نہیں پتا ہاں اللہ پاک کی احسان مند ہوں کہ اس نے دو الفاظ لکھنے کی توفیق عطا کی ہے ۔۔ جس کے لیے جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے
اس تبصرے کا جواب دیں
افتخار جی ، آپ جو ہیں ۔ وہ ہیں ۔ آپ کی ایک بہت بڑی خوبی یہ ہے کہ کبھی آپ نے یہ نہیں کیا کہ تبصرہ نا کیا ہو چاہے کوئی آپ کے بلاگ پر تبصرہ کرئے یا نا کرئے ۔ یہی بات سیکھنے کے لیے کافی ہے ۔۔ اگر کوشش کی جائے ۔۔۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
یاسر شکر ہے ۔ کسی کو تو میری بات سمجھ آئی ۔ اگر اسی کو ہم آزاد خیالی کہتے ہیں تو میں اپنے آپ کو دور ہی رکھوں گی
اس تبصرے کا جواب دیں
نہیں جعفر یہ میں نے اپنے گھر کے پاس دودھ والے کے بارے میں کہا ہے ۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
جاوید اقبال یہی کہوں گی آمین اللہ پاک نے قلم دیا ہے لکھنے کی توفیق دی ہے تو ہدایت بھی دے۔۔ کہ قلم کا صحیح استعمال کر سکیں۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
شازل یہاں کون بچہ ہے ۔۔۔ میرا خیال ہے سب عاقل بالغ ہیں ۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
شاہدہ پھر ہم دونوں یہاں بلاگ کی دنیا میں کیا کر رہے ہیں ۔ ایک آپ کا بلاگ ہوتا تھا جہاں اچھے اچھے کھانے دیکھنے کو ملتے تھے ایسی نظر لگی ۔ کہ وہ کھانے تو دور کی بات دیکھنے سے بھی رہ گئے ۔۔ چلو پھر سے کھانے کی ترکیب شروع کر دو۔شاہدہ کا کچن
اس تبصرے کا جواب دیں
ميرا نقطہ نظر عثمان پيش کر چکا ہے کچھ اضافہ يہ کہ علمی مواد نيٹ پر پہلے ہی اپ ٹو ڈيٹ موجود ہے اسکے ليے بلاگوں کی کيا ضرورت ؟ بے حيائی کی بھی ہر کسی کی اپنی اپنی تعريف ہے شام کو مجھے کہا جا رہا تھا يہ خاور صاحب تو بہت ہی کھلی باتيں لکھتے ہيں ميں نے حيرت سے پوچھا اچھا آپ بھی ان کا بلاگ پڑھتے ہيں بولے نہيں ميں تو تمہارے بلاگ پر انکے تبصرے پڑھتا ہوں ، ميں نے کہااچھا خاور صاحب کے يہی خيالات ميرے بلاگ بارے ميں ہيں تو خاصے حيران ہوئے ، جب معاشرے ميں يہ سب کچھ ہو رہا ہے تو کبوتر کی طرح آنکھيں بند کرنے سے کچھ نہ ہو گا پتہ نہيں کيوں نيٹ پر سب سے زيادہ گندی سائيٹس ديکھنے والی قوم کو اپنے آپ کو پاکباز ثابت کرنے کی فکر کيوں کھائی جاتی ہے باقی ادھر تقرير کرنے والے ذرا اپنی اداؤں پر غور کريں کہ ايک مرد ايک عورت کو بازاری تک بنا رہا ہے اور کچھ لوگ اسے ُميرے بھائی ميرے بھائي` کہہ کر کيا ثابت کر رہے ہيں اس وقت کسی کو نيکي کي باتيں ياد نہيں آتيں ظاہر ہے کوئی کام پڑ سکتا ہے کمپيوٹر وغيرہ کے سلسلے ميں مستقبل ميں ، لہذا اسوقت يہ اصول کہيں دب جاتے ہيں ،
پھپھے کٹنی کے بلاگ سے آخری تحریر … اردو بلاگستان میں خواتين کی تعداد انتہائی کم کیوں ہے؟
اس تبصرے کا جواب دیں
مذيد يہ کہ مجھے تو ہر کسی کے لکھنے کا انداز پسند ہے آپکی ہلکی پھلکی تحريريں بھی اچھی ہوتی ہيں اور شاہدہ کے کھانوں کے اسٹائل بھی ، عنيقہ کی ساری باتيں چاہے ميں اس سے متفق ہوں يا نہيں ، اور انکل کی نصحيتيں بھی چاہے ميں دوسرے کان سے فورا نکال دوں ، اور بالغوں والے لطيفے بھی ، اگر سب ايک جيسا لکھنا شروع کر ديں تو کوئی حسن نہيں رہے گا بس ذرا سا دل بڑا کرنے کي بات ہے سب ٹھيک لگنے لگتا ہے البتہ چند نام جيسے آپ شاہدہ انکل ياسر عمران مرزا جاويد و شاہد صاحب وغيرہ کو واقعی داد دينی پڑتی ہے کہ آپ لوگ کبھی بھی گندی زبان استعمال نہيں کرتے اور ہاں عبداللہ بھی
پھپھے کٹنی کے بلاگ سے آخری تحریر … اردو بلاگستان میں خواتين کی تعداد انتہائی کم کیوں ہے؟
اس تبصرے کا جواب دیں
پہلا تبصرہ ميں نے وسيع تر قومی تناظر ميں کيا ہے کسی فرد پر اٹيک نہيں
پھپھے کٹنی کے بلاگ سے آخری تحریر … اردو بلاگستان میں خواتين کی تعداد انتہائی کم کیوں ہے؟
اس تبصرے کا جواب دیں
پھپحیے کٹنی پوری طرح اتفاق ہے کہ معاشرے میں بہت کچھ ہو رہا ہے ۔۔ ابھی تک کوئی روک پایا ہے ۔ یا کیا آیندہ ممکن ہے ۔۔
وہاں تو فحاشی اور بے حیائی بھی موجود ہے پھر کیا کریں ، یا اپنا لیں ۔ یا پھر روکنے کی کوشش کریں ۔۔دو ہی حل ہو سکتے ہیں ۔ اور ایک اور بات جو کسی کو بازاری عورت کہہ رہا ہے ۔ یہ اس کا عمل ہے ۔ اور جو اسی کو میرا بھائی میرا بھائی کہتا ہے ۔یہ اس کی اپنی نیک نیتی ہے ۔۔ کئی گھروں میں بھائی باپ گندی گندی گالیاں دیتے ہیں ۔ کیا ان کی بہنیں بھائی کہنا چھوڑ دیں ۔۔اگر آپ کو اتفاق نہیں ہے تو بھی میں آپ کی رائے کا احترام کروں گی ۔ آپ کو پورا حق ہے اپنی بات کہنے کا ۔ اور میری رائے کا بھی ۔۔۔ہم ہر جگہ گروبندی کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔ایک طرف تو مسلمان ہونے کا دعوہ کرتے ہیں ۔۔ دوسری طرف وہ کچھ کہہ دیتے ہیں ۔کہ دوسرے مزاہب کے لوگ بھی اگر پڑھیں تو وہ بھی نا پڑھ سکیں ۔۔۔جہاں تک آپ نے کچھ ساتھیوں کے بارے میں لکھا کہ وہ گندی بات نہیں لکھتے تو یہاں میں اپنی بات کروں گی ۔ کہ ایسا نہیں ہے کہ کبھی کوئی تحریر لکھی نہیں ہے ۔ ہاں کوشش ضرور کی ہے کہ پڑھنے والے کو یہ محسوس نا ہو کہ کس طرح کی تحریر ہے ۔۔بلاگ ہم کیوں لکھتے ہیں میرا خیال ہے اور آپ کا بھی کہ نیٹ پر سب کچھ مل جاتا ہے ۔ لیکن وہ سب کچھ میری مرضی کا نہیں ہوتا ۔۔ میں اپنی خوشی کے لیے لکھتی ہوں ۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
تانیہ دو دِن لگا کر کُچھ لِکھا ہے بازُوکو تکلیف دے دے کر کیا اپنی صفائ میں کُچھ کہہ دُوں یا رہنے دُوں،،،
کہ چھوڑیئے رات گئ بات گئ،،،
ہمم
شاہدہ اکرم کے بلاگ سے آخری تحریر … سالگِرہ مُبارک،،،،
اس تبصرے کا جواب دیں
اس تبصرے کا جواب دیں
شاہدہ میرا خیال ہے کہ جب اتنی محنت کر کے لکھا ہے بازو کی تکلیف کے باوجود تو لگا دو کیونکہ بعض دفعہ رات گزر جانے کے باوجود کئی باتیں یاد رہ جاتیں ہیں ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
اوکے باس،،،
شاہدہ اکرم کے بلاگ سے آخری تحریر … سالگِرہ مُبارک،،،،
اس تبصرے کا جواب دیں
بلاگستان میں غیر معیاری تحریروں کا ایک سد باب یہ بھی ہے کہ وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ اچھا نہیں لکھا جا رہا وہ بہتر لکھیں۔اور اچھا لکھتے رہیں۔ بری تحریروں سے نالاں ہو کر خود لکھنا ترک نہ کریں۔ یوں دھیرے دھیرے اچھی اور نامناسب تحریروں میں جو عدم توازن ہے بلاگستان میں وہ انشاء اللہ بتدریج دور ہو جائے گا۔
احمد عرفان شفقت کے بلاگ سے آخری تحریر … آپ کا کیا خیال ہے؟
اس تبصرے کا جواب دیں
آپ ہمارے نوزائیدہ بلاگ پر تشریف لائيں، بہت خوش ہوئی ۔ ہم کیا اور ہماری اوقات کیا لیکن کسی کی دی ہوئی دعا پر یقین ضرور رکھتے ہیں کیونکہ دعائیں تو نا واپس آتی ہیں اور نہ ہی واپس لی جا سکتی ہیں ۔
ناکافی ٹائم کے باعث ایک بار پھر تبصرہ نہ کرنے کی معزرت قبول کیجئیگا ۔امید ہے آنا جانا لگا رہیگا ۔ ایک دفعہ پھر آپکی آمد کا شکریہ ۔
جاہل اور سنکی، جہالستان کے بلاگ سے آخری تحریر … ہنسنا اور ہنسانا
اس تبصرے کا جواب دیں
جائل لیکن تعلیم یافتہ لگتا ہے آپ نے پکا پکا مجھے شرمندہ کرنے سات سالہ منصوبہ بنا رکھا ہے ۔۔۔۔میں آپ کی مشکور ہوں ۔ جو آپ اتنا وقت نکال کر صرف اور صرف یہ کہنے کے لیے تشریف لاتے ہیں ۔ خوش رہیئے
اس تبصرے کا جواب دیں