آج صبح صبح اس منحوس خبر نے ایک عجیب سی صور ت حال پیدا کر دی ۔ پہلے سیلاب کی تباہ کاری کے حوالے سے جگہ جگہ لوگ اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔جو وقت لکھا ہے جہاں لکھا ہے ۔ وہ ٹل نہیں سکتا ؛ اب یہ معصوم لوگ کیا سوچ کر اپنے گھر سے نکلے تھے ۔ کتنے ایسے ہوں گے جو چھٹیاں گزارنے اپنے بچوں کےپاس جا رہے ہوں گے ۔ کتنے ایسے ہوں گے جو کسی غمی یا خوشی میں شرکت کے لیے لیکن اگلے لمحے یہ پتا نہیں تھا کہ کیا ہونے والا ہے
اسلام آباد: نجی ایئر لائن کا جہاز پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ، ایک سو باون مسافر سوارپاکستان کی تاریخ کے بدترین فضائی حادثے میں دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں سے ایر بلیولائن کا مسافر بردار جہاز ٹکرا کر تباہ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور تاہم بچنے والے مسافروں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حکومت نے انکوئری کمیٹی تشکیل دے دی اور ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
جانے والے چلے گے اب انکوئری کا کیا فاہدہ ۔۔ ویسے بھی چند ایک دن بعد ہم بھول جاہیں گے ۔۔ کیونکہ عوام خود اپنے لیے ہزاروں غم لیے ہوئے ہے ۔
آہیں ہم سب مل کر شہید ہونے والوں کے لیے دعا مغفرت کریں ۔ اور انکے لواحقین کے لیے صبر۔۔۔۔