دوستو ؛ آج اور ابھی ابھی میرے دماغ میں ایک بات آئی، سوچا چلو آپ سب سے بھی پوچھ لوں کیونکہ آپ بھی میری طرح بلاگ چلا رہے ہیں ۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے ۔ بلاگ ایک عام سی چھوٹی سی سایٹ ہے ۔جس کو بنا کر لوگ ناجانے اپنے آپ کو کیا سمجھنے لگتے ہیں ۔اور جو کے کہیں سے بھی آن لائن اخبار کے قابل نہیں ہے یا ویبسایٹز کے مقابل کچھ نہیں ہے ۔ جبکہ میرا کم علم کا خیال ہے بلاگ ایک بہت ہی خوبصورت راستہ ہے اظہار کا ۔ جب چاہا جہاں چاہا کچھ لکھ دیا ۔ اس کی مشال ایک ننھے چھوٹے بچے کی سی ہے جس کو بہت پیار اور حفاظت سے رکھا جاتا ہے۔ یہ بالکل اس ننھے پودے کی طرح ہے جس کی آبیاری بہت احتیاط سے کرنی پڑتی ہے ۔آپ سب چونکہ اپنا اپنا بلاگ چلا رہے ہو تو یقینا آپ کو اپنے بلاگ سے محبت ہو گی ۔ کیا فرق ہے ۔