آپ سب کے لیے یہی ملا
ایک بچے نے اپنے باپ سے پوچھا ابا جان ہم ہوائی جہاز کے ذریعے اللہ میاں کے پاس پہنچ سکتے ہیں ۔ بیٹا اسکے لیے گاڑی بھی کافی ہے ۔ بس شرط یہ ہے وہ گاڑی آپ کی امی چلا رہی ہوں
ایک بھکاری صدا لگا رہا تھا کہ دو روپے کا سوال ہے بابا۔ ۔ایک ادمی نے بھکاری سے پوچھا صرف دو روپے ہی کیوں ؟ بابو میں لوگوں کی اوقات دیکھ کر ہی مانگتا ہوں
کرائے دار مالک مکان سے میں اس ماہ بھی کرایہ نہیں دے پاوں گا ۔ مالک مکان یہ تو تم نے پیچھلے ماہ بھی کہا تھا۔ کرائے دار۔ حضور انسان کی ایک زبان ہونی چاہے سو میں اپنی زبان پر قائم ہوں
لڑکے نے اپنی منگیتر کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے منگنی کی انگوٹھی دیکھ کر پوچھا ۔ جان کیا تمھاری سہلیوں نے اس انگوٹھی کی تعریف کی منگیتر ہاں کیوں نہیں بلکہ پانچ چھ تو اسے پہچان بھی گئیں

ہاہاہا، یہ آخری والا زبردست ہے!
اس تبصرے کا جواب دیں
پہلا والا تو آپ بیتی لگتا ہے
:mrgreen:
جعفر کے بلاگ سے آخری تحریر … ہزاروں ۔۔۔۔۔۔ دم نکلے!
اس تبصرے کا جواب دیں
خوب!
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت خوب!
محمد احمد کے بلاگ سے آخری تحریر … زمانہ گوش بر آواز ہے تری خاطر
اس تبصرے کا جواب دیں
ہا ہا ہا ہا
یہ بھی کم نہیں
بہت شکریہ جی۔
یاسر عمران مرزا کے بلاگ سے آخری تحریر … اب تو سچ بولئے
اس تبصرے کا جواب دیں
تانیہ جی :smile:
آپ western Europeکے ٹور سے واپس آ گیں کیسا رہا آپ کا یہ ٹور اس کے بارے میں کچھ بتائیں۔کون کون سی جگہیں آپ نے دیکھیں ضرور بتائیں :smile:
لاسٹ والا اچھا ہے
اس تبصرے کا جواب دیں
لطیفے تو سارے ہی اچھے ہیں لیکن ڈر ہے کہ پہلے والا آپ کا بیٹا بیٹی نہ پڑھ لے
:smile:
افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر … چوروں کے کپڑے لاٹھیوں کے گز
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت شکریہ سب کا چلو تھوڑی ہنسی آئی ۔۔ میرا مقصد یہی ہے ۔۔ افتخار جی درست کہاں تو پہلے والا ہٹا دوں کیا ۔۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
سب اچھے لطیفے ہیں۔ :mrgreen:
فرحان دانش کے بلاگ سے آخری تحریر … دوٹکے کے آدمی
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت خوب مزہ آیا پڑھ کر :razz:
بلوُ کے بلاگ سے آخری تحریر … عزت بچائی مبلغ چار ہزار روپے
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت شکریہ بلو اور فرحان خوش رہو
اس تبصرے کا جواب دیں
اس کے آخری فقرے میں اگر ایسے ہو جائے کہ “بابو مہنگائی نے جو عوام کی حالت کر رکھی ہے اس میںتمہاری اوقات دو روپے دینے کی بھی نہیں رہی” شاید اس سے عوام کی غربت کا اچھا مذاق ہو جائے گا۔
بہر حال لطیفے اچھے تھے۔
ایم بلال کے بلاگ سے آخری تحریر … جاگو، جگاؤ اور دنیا پہ چھا جاؤ
اس تبصرے کا جواب دیں