ویسے تو میں کچھ دنوں سے مصروف تھی پوسٹ نہیں لگا سکی ۔ لیکن جب بار بار ڈاکٹر عافیہ کے بارے میں پڑھا اور ٹی وی پر دیکھا تو یہ سوال خود اچھل اچھل کر جواب کے انتظار میں بیٹھا ہے
کہ پاکستان میں کتنی بیٹیاں کتنی خواتین ہیں جو روز ظلم کا شکار ہوتی ہیں ۔روز انکے سر ننگے کیے جاتے ہیں سر  عام ان کی عزت کا جنازہ نکلا جاتا ہے ۔ معصوم بیچوں کے ساتھ زیادتی کر کے ان کوموت کے گھاٹ اترا جاتا ہے ۔ پھر ایک عافیہ ہی کیوں ۔ ؟ اس لیے کہ وہ امریکہ میں قید ہے بڑا ملک ہے اسی حساب سے بار بار میڈیا اور لوگ اس کی طرفداری کر رہے ہیں۔ اگر انسانیت کا انتا ہی خیال ہے تو سب سے پہلے اپنے ملک میں ہونے والے ظلم روکو ۔ اگر طاقت ہے تو معصوم بچیوں کو درندوں کی حوص کا نشانہ بنانے سے بچاو ۔ وہ مرد جو اپنے ملک کی عورت کی عزت کا محافظ نہیں بن سکتا ۔کسی عافیہ کا وکیل نا بنے ۔