کافی دنوں سے کوئی اچھی خبر سننے کے لیے کان بے چین اور انکھیں پریشان تھیں ۔ جب بھی ٹی وی آن ہوتا کوئی اچھی خبر ہی نہیں لیکن ابھی تھوڑی دیر پہلے یہ خبر سن کر لبوں پر مسکراہٹ ناچنے لگی ۔ اور کانوں کو تو جیسے سکون نصیب ہوا ۔ انکھوں کو دیکھ کر ٹھنڈک کا احساس ہوا ۔ بس پتا نہیں اتنی خوشی کیوں ہوئی ؟ میں جانتی ہوں کہ بہت سوں کو دکھ ہوا ہو گا یا پھر ہو سکتا ہے کہ وہ بھی میری طرح مسکرا اٹھیں ہوں ۔ نواز شریف جو کے نام کے شریف ہیں ۔ 50 ہزار لوگوں کا جلسہ ہوا اب جیسے وہ شریف ہیں انکے کارکنان  بھی ان سے بڑھ کر شریف ہیں اپنی عزت کی خاطر وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔ یہ انکی ہمت ہے کہ جلسے کے اختتام پر ایک دوسرے کی لاٹھی اور کرسیوں سے عزت افزائی کی گئی ۔ ایک بندے نے راہ ہمدردی    میں دوسرے کو بچانے کی کوشش کی تو اس کو بھی ایک کس کر لاٹھی پڑی۔ یہ سارا منظر دیکھ کر اتنی خوشی ہوئی ۔ کہ ہمارے ملک کے لیڈران کتنے عظیم ہیں جن کے ہاتھوں ہمارا مستقبل پوری طرح محفوظ ہے ۔۔۔۔