ابھی ابھی بس کچھ وقت پہلے یہی کوئی دس منٹ کی بات ہے میں اپنے اس ڈبے کے سامنے بیٹھی ورق گردانی کر رہی تھی مطلب یہ کے کچھ ویبسایٹ دیکھ اور ساتھ ساتھ پڑھ بھی رہی تھی۔کیونکہ  کرنے کو کچھ نہیں تھا ۔تو میں اپنے ماضی میں چلی گئی ۔ یہ یادیں بھی کتنی عجیب و غریب ہوتی ہیں ۔سچ کہا
 یاد ماضی عزاب ہے یاربَ،
کیا آپ نے کبھی دھوکہ کھایا ہے ؟ یا پھر دھوکہ دیا ہے اور اگر کھایا ہے تو کیسا لگا اور اگر دیا ہے تو آپ کو کیسا لگا ۔ بار بار دھوکہ دینے کو دل کیا ۔اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ دھوکے سے میری کیا مراد ہے ۔ یہاں میرا مقصد وحیدمراد نہیں ہے ۔
 نہیں سوچ رہے تو بڑے کمال کی بات ہے۔ توبہ ہے میں نے ہیرو کمال کی بات نہیں کی ۔ بات ہو رہی تھی دھوکہ دینے اور دھوکا کھانے کی ۔ کچھ لوگوں کی فطرت میں ہوتا ہے کہ وہ کئی کئی سال آپ کے ساتھ رہتے ہیں ۔ وہی کچھ کہتے ہیں جیسا آپ سننا چاہتے ہیں ۔ لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے ۔ کہ وہی انسان آپکو اپنی اصل شکل دکھا دیتا ہے ۔ اور آپ سوچتے رہ جاتے ہو کہ کمال ہے میں نے اتنا عرصہ ساتھ رہ کر بھی اس کو نہیں پہچانا ۔ وہ آپ کا قریبی دوست رشتے دار محلے دار ، کوئی کزن بس آپ کو تحریر کرنا ہے ۔اپنے دل کی بات کو کھلے دل سے