دوستو؛ سوچا کیا لکھا جائے روز ایک کہانی مضمون کالم گانا لطیفے یہ سب اب پرانے لگنے لگے تو کیوں نا ہم سب مل کر ایک کہانی کو شروع کرتے ہیں ۔ آخر میں دیکھیں گے کہ وہ کہانی اپنا اصل رنگ اختیار کرتی ہے یا پھر بے رنگ ہی رہتی ہے

کسی گاوں میں ایک موچی رہتا تھا ، اس کی پانچ بیٹیاں تھیں وہ چاہتا تھا کہ اس کی بیٹیاں بڑی ہو کر پڑھیں اور کوئی باعزت نوکری کریں ۔ لیکن گاوں والوں کو یہ منظور نہیں تھا ۔ موچی کا کوئی بیٹا بھی نہیں تھا جو اس کا بازو بنتا ۔ اب آگے آپ لوگوں کی باری ہے