تعارف
اپنے بارے میں لکھنا بڑا عجیب سا لگتا ہے ۔ لیکن پہچان کروانے کے لیے مختصر بنانا بھی اہم ہے ۔ نام تو آپ کو معلوم ہے ۔ اگر نہیں پتا تو کوئی بات نہیں نام میں کیا رکھا ہے’ کام ضروری ہے ۔ اور وہ ہے لکھنے کا ۔جی ہاں اللہ پاک کا بڑا احسان ہے ۔ کہ اس نے مجھے لکھنے کی توفیق عطا کی۔ ویسے مذاق ھی مزاق میں شروع کیا تھا ۔ لیکن اب یہ نا ختم ہونے والا ایک خوبصورت سلسلہ ۔ پاکیزہ ،، میں افسانے ۔پشاور کے اخبار آج میں کالم ۔لندن سے شائع ہونے والا اخبار وژن انٹرنیشنل اورجنگ لندن کے لیے بھی کالم اور مضامین لکھتی ہوں ۔ خوب سے خوب تر کی تلاش اور اللہ پاک سے دعا اور میری خواہش کہ میرے قلم کی نوک پر سچائی اور حق قائم رہئے ۔آمین۔ اور ایک خواہش ہے کے مرنے سے پہلے دنیا مین کوئی ایسا کام کر جاوں ۔ جو جنت کا راستہ صاف کر دے ۔یعنی ان لوگوں کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں جوخود کے لیے کچھ نہیں کر سکتے ۔ان کا سہارا بن کر اب اللہ پاک کو کب منظور ہوتا ہے یہ وہی جانے اس کے راز ہیں کب کھلتے ہیں ۔ تب مجھے اپنا آپ مل جائے شاہد۔ اس وقت تک اپنے آپ کو تلاش کرنا ہے۔

کیا بات ہے اللہ آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب کریں آمین
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت شکریہ گمنام جی اگر اپنے نام کے ساتھ تبصرہ کرتے تو اچھی بات تھی ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت خوشی ہوئی تانیہ صاحبہ آپ کے بارے میں پڑھ کر، اور مجھے امید ہے کہ آپ کے بلاگ پر ہمیں آپ کی خوبصورت تحاریر پڑھنے کو ملتی رہیں گی!
اس تبصرے کا جواب دیں
محمد وارث جی اللہ پاک آپ کو خوش رکھے ۔ انشاء اللہ زندگی رہی تو ہم سب ایک دوسرے کی تحاریر سے ضرور علم حاصل کریں گے۔کیونکہ بلاگ سے زیادہ کوئی خوبصورت پلٹ فارم ہو ہی نہیں سکتا ۔اللہ پاک سب کے علم میں اضافہ فرمائےآمین
اس تبصرے کا جواب دیں
آمین!
اس تبصرے کا جواب دیں
تانیہ صاحبہ بہت اچھا لگا آپ کا بلاگ پڑھ کر اسی طرح لکھتی رہیے قوم و ملت کے لئے۔
سچائی کے لئے کام کرنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ۔
میں بھی آپ کی طرح لکھنا چاہتا ہوں اور کوشش کر رہا ہوں۔
آپ کا تعاون حاصل ہو گیا تو یقینا کام میں بہتری کے امکان کئی گناہ ہو جائیں گے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
راجہ اکرام پہلے تو آنے کا شکریہ ۔ تبصرہ کیا اپنا قیمتی وقت دے کر۔ انشاءاللہ ضرور مجھ ناچیز کی اگر آپ کو کہیں بھی مدد کی ضرورت پڑے ، میں حاضر ہوں ۔جبکہ میں خود ابھی سیکھ رہی ہوں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
چودھری عمران جی سچی میں خوشی ہوئی آپ آئے ۔ شکریہ کہنا رسمی سا لگتا ہے ۔ عمران آپ نے ہر موقع پر میری حوصلہ افزائی کی جس کے لیے میں دل سے آپ کی مشکور ہوں ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
مکرمہ
میں نے بلاگ کوپڑہا مسزت ہے کہ ا س پر فتن دور میں تانیہ صاحبہ نے اپنی صنف نازکی باوجود بہتر کوشش کی
محمد ہارون فیضی
اس تبصرے کا جواب دیں
محمد ہاورن فیضی جی بہت شکریہ مجھے خوشی اس بات کی ہوئی کہ آپ نے اپنے قیمتی وقت سے وقت نکال کر لکھا ۔ میرا خیال ھے آپ بھی میری طرح اردو سیکھ رہے ہیں ۔تھوڑی سی مشکل لگے گی۔
اس تبصرے کا جواب دیں
اللہ تعلی آپ کو اور اپ کی قلم کو لمبی عمر دے ۔۔ آمین
آپ کے ارادے بہت نیک اور اچھے ہیں
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت اچھا بلاگ ھے آپ کا !! :smile:
اس تبصرے کا جواب دیں
اسلام علیکم تانیہ جی :)
بہت اچھا بلاگ ھے آپ کا :)
لکھتی رہیں ! مزے مزے کے بلاگ
اس تبصرے کا جواب دیں
پہلے تو آنے کا بہت شکریہ ۔ اور ڈبل شکریہ تبصرے کا جیتی رہو ۔ بس ایک کوشش ہے۔ کچھ نہ کچھ لکھا جائے ۔دوسروں کو خوشی دینے میں جو خوشی ہے ، میرا یہی مقصد ہے
اس تبصرے کا جواب دیں
تانیہ جی آپ کا بلانے کا شکریہ اور اتنا اچھا بلاگ دینے کا شکریہ :) آپ بھی سلامت رہیں اور اچھا اچھا لکھتی رہیں اور آپ کے نیک مقصد کے لئے آمین !!
اس تبصرے کا جواب دیں
ثناہ میری تو کوشش ہے کہ دعا ہی دوں ۔ میں خود گناہگار ہوں ۔ اللہ پاک آپ کو ہر جائز مقصد میں کامیابی عطا فرمائےآمین
اس تبصرے کا جواب دیں
اللہ سبحان و تعالی آپ کو ، آپ کے نیک مقاصد میں کامیاب کرے۔ آمین
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت شکریہ جاوید بھائی ۔ اگر نیت صاف ہو ۔ اپنے کام سے کام ہو دوسروں سے آگے نکلنے کی حسد نا ہو تو منزل خودبخود مل جاتی ہے ۔اور اگر نہیں ملتی تو اللہ کی رضا یا کوئی اچھائی ہو گی یہ میرا ایمان ہے
اس تبصرے کا جواب دیں
بہن!
خدا آپکو نیک مقاصد میںکامیابی عطا فرمائے۔ اور ہر منزل پر آپکا ساتھ دے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
پہلے تو بہت شکریہ آپ جیسے بھائی کی دعا رہی تو انشاءاللہ ضرور کامیابی ملے۔گی ہاں بھائی کامیبابی کے ساتھ ساتھ غرور سے اللہ کریم دور رکھے۔ راسخ بھائی اللہ پاک آپ کو ہمیشہ ہمیشہ خوش رکھے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
آپ نے اپنے تعارف میں سب اداروں کا ذکر کیا ہے لیکن جن سے آپ نے ابتدا کی اور یہ سب سیکھا۔وہ کہاں گئے۔ کیا اسی کو احسان یاد رکھنا کہتے ہیں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
کیا آپ مجھے یہ بتانے کے لیے آئے ہیں سیکھنا اور راستہ بتانا دو الگ باتیں ہیں ۔ آپ راستہ بتا سکتے ہیں سیکھا نہیں سکتے ، جہاں تک میری بات ہے میں نے بہت بار کہا اور یاد بھی رکھا لیکن اس کا یہ مطلب ھرگز ھرگز نہیں کہ میں پاوں میں بیٹھ جاوں۔ دوسرا میرے اپنے اندر یہ خوبی تھی تو آج مجھ نا چیز کا بلاگ لگا ہوا ہے جس کے لیے میں اپنے اللہ پاک کی شکرگزار ہوں ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
اسلام علیکم :
کالم، افسانہ،مزاح ،شاعری،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ماشااللہ آپ تو ہر فن مولا ہیں۔خوشی ہوئی آپ کا بلاگ دیکھ کر۔مجھے بھی کہانی لکھنے کا شوق ہے، ایک اچھا افسانہ کیسے لکھا جا سکتا ہے؟ اس بارے میں رہنمائی فرما دیں تو ممنون رہوں گا۔
دعاگو
سیـد علی محسن
اس تبصرے کا جواب دیں
محسن مجھے بہت خوشی ہوئی آپ آئے ، آپ اچھی کہانی نہیں لکھ سکتے ۔ یہ ہر بندے کے بس کا کام نہیں ۔ آپ بس ٹی وی دیکھیں ۔ اور ہاں میرے پاس وقت بالکل نہیں ہے ۔ آپ کو تو پتا ہے میں کتنی بڑی لکھاری ہوں ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
بڑے لکھاریوں کا یہی مسئلہ ہے کہ ان کے پاس وقت نہیں حالانکہ گھر میں کئی وال کلاک اور کلائی پر قیمتی گھڑی ضرور ہو گی۔ وہ نئے لکھنے والوںکو سکھانا بھی نہیں چاہتے،ٹھیک ہے میں کہانی لکھنے کی بجائے ویلڈنگ کا کام سیکھ لیتا ہوں۔کہانی لکھنا میرے بس کی بات نہیں ،کار یا وین کی بات ہو سکتی ہے؟
ٹی وی کتنی دیر دیکھوں؟ کوئی کتنی دیر دیکھ سکتا ہے آف ٹی وی ؟کئی گھنٹے سامنے بیٹھے رہو مگر بجلی ہو گی تو ٹی وی بھی کچھ دکھائے گا۔اب سوچ رہا ہوں آپ کے مشورہ پر کسی روز ٹی وی کو کھول کر اندر سے دیکھوں شائد کہیں پاکستانی ثقافت اور مشرقی روایت نظر آجائے ،ٹی وی سکرین پر تو دکھائی نہیں دیتی۔
ویسے آپ کا شکریہ کہ آپ نے کہانی لکھنے کے معاملہ میں میری رہنمائی سے امریکہ کی طرح ہاتھ کھینچ لیا ورنہ اسی بلاگ میں ایک محترم دوست کاایک جملہ میری جان نکال لے گیا تھا۔
بھائی نے لکھا ہے
”آپ کا تعاون حاصل ہو گیا تو یقینا کام میں بہتری کے امکان کئی گناہ ہو جائیں گے۔”
صد شکر کہ آپ کا تعاون مجھے حاصل نہیں ہو سکا اور میں بہتری کے امکانات میں کئی ”گناہ” سے بچ گیا۔
دعاگو
سید علی محسن
اس تبصرے کا جواب دیں
محسن جی آپ کیتنے سمجھدار ہیں میں حیران اور پریشان ہوں ۔ ویسے آپ جیسے عقلمند لوگ اگر گاڑی یا جس چلایں تو یقین جانیے ہمارے ہاں اکسڈینٹ کم سے کم ہوں گے ۔ پتا نہیں ہمارے حکمراں کو انتے انمول لوگ نظر کیوں نہیں آتے ۔ اور اس میں سب سے اچھی بات کے سامنے ٹی وی لگا کر فلم بھی دیکھ سکتے ہیں ۔ سفر بھی اچھا گزارے گا ۔ اور وقت کا بھی پتا نہیں چلے گا جہاں تک ہم لکھایوں کا سوال ہے میرے پاس ہاتھ پر اور گھر میں کوئی گھڑی نہیں ہے میں وقت ساتھ والوں سے پوچھتی ہوں ایک دفعہ تو حد ہو گئی ، میں اپنی پڑوسن سے وقت پوچھنے گئی اس نے بتایا 11 بجے ہیں ۔ میں آکر اپنے کام میں مصروف ہو گئی ۔ وقت کا احساس نا ہوا پھر خیال آیا دوبارہ جا کر وقت پوچھوں ۔ تو جواب ملا 11 بجے ہیں ۔ میں نے پھر کام وہی سے شروع کیا جو 11 سے کرتی ہوں ۔ وہ تو جب شام ہونے لگی توع پتا چلا کہ کچھ گربڑ ہے ۔ پھر جا کر دیکھا سوئی وہی پر تھی ۔ اب آپ کہہ سکتے ہو کہ بڑے لکھایوں کے پاس وقت کیوں نہیں ہوتا
اس تبصرے کا جواب دیں
تانیہ جی
حکمران جیسے اس ملک کو چلا رہے ہیں اس بارے میں آپ جیسا ایک شاعر کہہ چکا ہے
کمال ڈرائیور نہ انجن کی خوبی
خدا کے سہارے چلی جارہی ہے
میرے جیسے لوگ بس چلائیں تو وہی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جیسی ایک سردار جی کے ساتھ ہوئی،بس کمپنی نے انہیں بطور بس ڈرائیور جاب دی اور کنڈکٹر کی اضافی ڈیوٹی بھی لگا دی۔پہلے ہی دن سردار جی 15مسافروں کو عالم بالا میں پہنچا کر خود ہسپتال پہنچ گئے ۔ٹی وی رپورٹر نے ان سے پوچھا” سردار جی !حادثہ کیسے ہوا؟ ”
سردار جی نے کہا ” مینوں کی پتا میں تے اوس ویلے مسافراں کولوں کرایہ لے رہیا سی جدوں بس کھمبے وچ جا وجی ”
مجھے بھی لگ رہا ہے کچھ گڑبڑ ضرور تھی ،آپ ایک بار پھر ذہن پر زور ڈالیں اور یاد کریں پڑوسن نے کہا تھا گیارہ بجے ہیں یا اس وقت آپ کے ۔۔۔۔بارہ بجے تھے؟ گیارہ بارہ میں کوئی خاص فرق نہیں ویسے تو ،میں گیارہ نمبر کی بس پر بیٹھ کر عبداللہ پور جاتا ہوں اور بارہ نمبر کی بس پر واپس آ جاتا ہوں۔
بڑے لکھاریوں کا سن لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک شاعرہ کی کتاب کے بیک ٹائیٹل پر خوبصورت تصویر کے نیچے لکھا تھا ملنے کا پتہ :۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری منزل،تیسرہ کمرہ!
گھٹنوں کے درد کے باوجود میں اس خوبصورت شاعرہ سے ملنے کے اشتیاق میں ہانپتا ہوا مذکورہ پتے پر پہنچا تو بات کھلی کہ پتہ کتاب ملنے کا ہے ، صاحبہ کتاب سے ملنے کا نہیں !
اللہ بچائے ان لکھاریوں سے ایسا چکمہ دیتے ہیں کہ بے اختیار وہ شعر یاد آ جاتا ہے
ہیں ”کواکب” کچھ نظر آتی ہیںکچھ
دھوکا ”دیتی” ہیں یہ بازی گر کھلا
اس تبصرے کا جواب دیں
تب مجھے اپنا آپ مل جائے شاہد۔ اس وقت تک اپنے آپ کو تلاش کرنا ہے۔
یہ آپ کن شاہد کی تلاش میں ہیں ۔ ستارہ جی برا نا منائیے گا مزاق کر رہا ہوں
اس تبصرے کا جواب دیں
رضوان جی میں کس بات کا برا مناوں گی ۔ آپ نے ایسا کچھ بھی نہیں کہا اور اگر کہا بھی ہوتا تب بھی آپ کا شکریہ ، کہ کچھ کہنے کے لیے وقت تو نکلا ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
میں نے کیا کہا ہے باجی جی مجھے خود یاد نہیں اور آپ یہ میری کون سے بات کے جواب میں لکھ رہی ہیں مجھے تو اس مراسلے میں اپنا اس سے پہلے کوئی کمنٹ نظر نہیں آرہا میں سوچ میں پڑ گیا ہوں کہ میں نے کیا کہا ہے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
ثانیہ رحمان صا حبہ
آپ کا بلاگ اچھا لگا۔
الل کرے زور قلم اور زیا دہ
اس تبصرے کا جواب دیں
ڈاکٹر صاحب بہت شکریہ پسند کرنے کا اور تشریف لانے کا ۔ امید ہے آپ اپنی آرا سے ہیمں ضرور مستفد کریں گئے
اس تبصرے کا جواب دیں
السلام علیکم تانیہ،
ماشاءاللہ بہت اچھا بلاگ ہے آپ کا۔
میں منظرنامہ (manzarnamah.com) کے حوالے سے آپ سے رابطہ کرنا چاہ رہی تھی۔ کیا آپ مجھے اپنا ای میل ایڈریس بھیج سکتی ہیں؟
منظر نامہ کا ای میل ایڈریس میں نے تبصرہ کرتے ہوئے دیا ہے۔
شکریہ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
ماورا بہت شکریہ بلاگ پسند کرنے کا اور تشریف لانے کا ہاں ای میل بھج دیا ہے مل گیا ہو گا ۔ اگر نا ملے تو بتانا پلیز
اس تبصرے کا جواب دیں
[...] آپ القمر پر بھی بلاگنگ کرتی رہی ہیں۔ آپ بلاگ پر اپنے تعارف میں لکھتی ہیں کہ وہ “ پاکیزہ” میں افسانے،پشاور کے [...]
السلام علیکم
باجی جی مبارک ہوں یہ دوسرے بلاگ سے تبصرے یہاں لگإے ہیں کیا۔ میں تو آج یہاںپہلی دفعہ آیا ہوں اور آپکی ویب ابھی تک ویلی ہے
اس تبصرے کا جواب دیں
رضوان بہت شکریہ یہ نیا بلاگ بنایا ہے ۔ بس رمضان کی وجہ سے کم اآنا ہوتا ہے پاک نیٹ پر بھی کم ہی جا رہی ہوں انشاء اللہ جلد ہی اپنی روٹین پر آجاہیں گئے ۔ اور آپ سنو کہاں ہوتے ہو ۔ رمضان کیسے گزر رہا ہے
اس تبصرے کا جواب دیں
تانیہ صاحبہ آپ کے بلاگ کو پہلی بار دیکھنے کا اتفاق ہوا ۔
لیکن جب کچھ نظر دوڑائی تو پتہ چلا یہاں تو ماشاللہ بہت سے احباب موجود ہیں
اس خوبصورت بلاگ کی بارونق محفل کو مبارک باد
اور اس سب کے اہتمام پر تانیہ جی ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں
اس تبصرے کا جواب دیں
الفاظ میں بے پناہ طاقت ہوتی ہے، چاہے یہ الفاظ بول کر ادا کیے جائیں یا لکھ کر بیان کیے جائیں۔ آپ نے لکھا کہ کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ اللہ آپ کو، مجھے اور ہم سب کو مثبت کام کرنے اور خلقِ خدا کی بھلائی کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس میں ہماری مدد کرے۔
اچھا بلاگ ہے۔ مثبت تحریریں لکھتی رہیے۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ انسان کو اپنے لیے سوچ کے دروازے کھلے رکھنے چاہییں اور کبھی کسی ایک نقطے یا نکتے پر جم نہیں جانا چاہیے۔
آپ تجربہ کاری لکھاری معلوم ہوتی ہیں۔ آپ سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
اس تبصرے کا جواب دیں
سلمان جاذب جی پہلے تو آنے اور پسند کرنے کا بہت شکریہ ۔ اللہ پاک خوش رکھے میرا خیال ہے اب آنا جانا لگا رہے گا ۔ میری خوش قسمتی ہے مجھے اتنے اچھے اور پیارے دوستوں کا ساتھ ملا ۔۔۔۔۔
اس تبصرے کا جواب دیں
قدیر احمد جی کوش آمدید ، ارے میں کچھ نہیں ہوں ہاں اللہ پاک سے دعا ضرور ہے کہ وہ ہم میں سے کسی کو بھی آزماہش میں نہ ڈالے ۔اور نیکی کو کہنے کی حد تک نہیں عمل کروانے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔ کوشش تو ہے کہ تھوڑا یا زیادہ جتنا لکھا یا لکھوں وہ سچائی اور حق پر مبنی ہو آپ سب کی دعاوں سے انشاءاللہ
اس تبصرے کا جواب دیں
میں سمجھتا ہوں کہ اللہ کسی کو آزمائش میں نہیں ڈالتا۔ وہ رحیم ہے، رحم کرتا ہے، رحمٰن ہے، ہماری اوقات سے بڑھ کر دیتا ہے۔ وہ اپنے بندوں کو آزمائش میں نہیں ڈالتا۔ انسان کے ساتھ کچھ برا ہوتا ہے تو اس کے اپنے اعمال یا اس کے متعلقہ لوگوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ انسان اپنے اعمال اور اپنی نیت صاف رکھے تو کچھ بھی برا نہیں ہوتا۔ اگر اپنا محاسبہ کیا جائے تو معلوم ہو جاتا ہے کہ میری کسی غلطی کی وجہ سے کیا نقصان ہوا۔
(شاید اتنی لمبی تقریر آپ کو بری لگے۔ آپ عمر میں مجھ سے بڑی ہی ہوں گی۔ بس جو لگا کہہ دیا۔)
اس تبصرے کا جواب دیں
قدیر احمد بہت اچھا لکھا ۔ یہ میں بھی مانتی ہوں بلکہ میرا ایمان ہے کہ ہمارے ساتھ جو اچھا یا برا ہوتا ہے وہ اپنے اعمال کی وجہ سے ہی ہوتا ہے ۔ میں سب سے زیادہ جس بات سے ڈرتی ہوں کہ موت تو آجاتی ہے ، اسکے بعد کا حساب کتاب دینا والوں کے سامنے نہیں ہوتا ۔ لیکن اگر موت نہ آئے اور دنیا والوں کے سامنے عبرت بن کر پڑا رہے ۔ زندگی بہت چھوٹی ہے ۔۔ ہمارے پاس محبت کرنے کے لیے وقت نہیں ہے لوگ نفرت کرنے اور ھصد کرنے کے لیے وقت کیسے نککال لیتے ہیں ۔ ۔۔۔ میرا ہر دفعہ ایک ہی پیغام ہوتا ہے محبت اور پیار اللہ پاک کی بنائی ہوئی دنیا میں یہ مت دیکھو کہ کون کیا ہے کیسا ہے کس مزہب سے ہے ۔ ۔۔۔۔میرا خیال ہے میں بھی اپنی تقریر ختم کرتی ہوں اگر آپ مجھ سے چھوٹے ہو تو ناگوار گزرے گی۔
اس تبصرے کا جواب دیں
نہیں؛ مجھے آپ کی تقریر پسند آئی :razz:
میں absorb کرنے والا بندہ ہوں۔ بڑا ہو یا چھوٹا، کوئی اچھی بات کرے تو میں سنتا ہوں اور درست ہو تو اس پر عمل کرتا ہوں۔
اس تبصرے کا جواب دیں
قدیر بات ساری سیکھنے کی ہے ۔۔۔ چاہے بڑے سے ہو کہ چھوٹے سے ۔اور یہ کوئی انا ما مسلہ نہیں ہے بلکہ بلاگ کی دنیامیں جتنا میں نے اپنے سے چھوٹوں سے سیکھا اور سیکھ رہی ہوں وہ بڑوں سے کسی طرح کم نہیں تھا۔
اس تبصرے کا جواب دیں
تب مجھے اپنا آپ مل جائے شاہد۔یہ آپ کی آخری سطور میں سے ہے امید ہے کہ آپ کسی شاہد کو نہیں تلاش کر رہیں۔ یہ تو مذاق تھا ۔مگر میں آپ کا بہت مشکور ہوں کہ آپ کے اس بلاگ کی وجہ سے مجھے نئے فونٹ اور فونیٹک کی بورڈ مل گیا۔ بہت بہت شکریہ
مجاہد غازی
اس تبصرے کا جواب دیں
مجاہد جی چلو اس بلاگ کی وجہ سے کچھ اچھا ہی ہوا ۔ یہ بھی نیکی ہے ۔ بس دعا میں یاد رکھا کریں ۔ بہت شکریہ
اس تبصرے کا جواب دیں
تانیہ جی آپ کے بلاگ کی آر ایس ایس میں کچھ مسئلہ ہے اسے چیک کیجیے ، آر ایس ایس ٹھیک طرح سے موصول نہیں ہو رہی۔
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت شکریہ بلاگرز میں کوشش کرتی ہوں
اس تبصرے کا جواب دیں
آپکی بہت ہی خوبصورت تحاریر ہیں، مجھ ناچیز کے افسانے کو اپنے بلاگ میں شامل کرنے اور اصلاح کیلئے میں آپکا بہت ہی مشکور اور ممنون ہوں
اس تبصرے کا جواب دیں
آپ مجھے شرمندہ کر رہے ہیں ۔ میرے لیے بس یہی دعا کیا کریں کہ میں اپنے نیک مقاصد میں کامیاب ہوں ۔ اور اللہ پاک مجھے سچ اور کھرا لکھنے کی توفیق عطا فرمائےآمین
اس تبصرے کا جواب دیں
اللٌہ تعالیٰ آپ کو اپکے نیک اور اصلاحی مقاصد میں کامیاب کرے اور ہمیشہ خوش رکھے، آمین!!!!
خوش رہیں،!!!!
اس تبصرے کا جواب دیں
تانیہ صاحبہ بہت ہی خوبصورت بلاگ ہے ۔۔۔۔مجھے انتہائی خوشی ہوئی ماروائی فیڈ کے ذریعے اس بلاگ سے تعارف ہوا۔
اس تبصرے کا جواب دیں
خورشید جی شکریہ تو مجھے آپ کا ادا کرنا ہے ۔ ، اگر اتنا حوصلہ دینے والے ساتھی ہوں ۔ تو اللہ پاک کا اس پر بڑا احسان ہوتا ہے خوش رہیے
اس تبصرے کا جواب دیں
السلام علیکم تانیہ جی
آج مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے، کیوں کہ آپ کے بلاگ کی آر ایس ایس اب درست طور پر کام کر رہی ہے اس لیے میں نے اس کو اردو بلاگز ایگریگیٹر میں شامل کر دیا ہے۔ آپ کی نئی تحاریر مرکزی صفحہ پر شائع ہوں گی اور تمام تحاریر اس ربط پر دیکھی جا سکیں گی۔
http://urdublogs.co.cc/blogger/tanya-gulistaneurdu-org
بہت شکریہ آپکا
اس تبصرے کا جواب دیں
بہت شکریہ بلاگز ۔ مجھے تو ابھی تک اس بات کا علم ہی نہیں تھا ۔
اس تبصرے کا جواب دیں
اس پاکیزہ ڈائجسٹ نے مجھے بڑا تنگ کیا ہے۔ جب میں چھوٹا تھا تو مہینہ شروع ہوتے ہی میری شامت آجاتی۔ بڑی بہن کے لیے ڈائجسٹ لانا میری ذمہ داری تھی۔ اور میں تھا کہ چھپتا پھرتا تھا کہ زنانہ رسالے خریدتے ہوئے میرے مردانگی پر حرف آتا تھا۔
بہرحال۔۔۔آپ کا بلاگ شاندار ہے۔ اُمید ہے اسے پڑھتے رہنے سے ہم بھی کچھ لکھنا سیکھ جائیں گے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
عمان اب ایک کام کرو اب تو بڑئے ہو گے ہو اور سمجھدار بھی جون کا پاکیزہ جلدی سے اپنی بہن کے لیے خرید لو اس میں میرا افسانہ آیا ہوا ہے ۔ خود بھی پڑھنے کے بعد بتانا کیسا لگا
اس تبصرے کا جواب دیں
کوشش کرتا ہوں۔۔۔اگر ادھر کینیڈا میں مناسب قیمت پر مل گیا تو ٹھیک۔ ویسے یہ خواتین کے ڈائجسٹ بڑے غمگین اور رونے والے ہوتے ہیں۔ مجھ سے تو ایک افسانہ بھی کبھی پورا نہیں پڑھا گیا۔ آپ سے التجا ہے کہ غم سے بھر پور ان افسانوں پر ایک پوسٹ لکھیں۔۔۔اور صنف مخالف کو بتائیں کہ آخر چکر کیا ہے؟؟
اس تبصرے کا جواب دیں
تانیہ جیحکمران جیسے اس ملک کو چلا رہے ہیں اس بارے میں آپ جیسا ایک شاعر کہہ چکا ہےکمال ڈرائیور نہ انجن کی خوبیخدا کے سہارے چلی جارہی ہےمیرے جیسے لوگ بس چلائیں تو وہی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جیسی ایک سردار جی کے ساتھ ہوئی،بس کمپنی نے انہیں بطور بس ڈرائیور جاب دی اور کنڈکٹر کی اضافی ڈیوٹی بھی لگا دی۔پہلے ہی دن سردار جی 15مسافروں کو عالم بالا میں پہنچا کر خود ہسپتال پہنچ گئے ۔ٹی وی رپورٹر نے ان سے پوچھا” سردار جی !حادثہ کیسے ہوا؟ ”سردار جی نے کہا ” مینوں کی پتا میں تے اوس ویلے مسافراں کولوں کرایہ لے رہیا سی جدوں بس کھمبے وچ جا وجی ”مجھے بھی لگ رہا ہے کچھ گڑبڑ ضرور تھی ،آپ ایک بار پھر ذہن پر زور ڈالیں اور یاد کریں پڑوسن نے کہا تھا گیارہ بجے ہیں یا اس وقت آپ کے ۔۔۔۔بارہ بجے تھے؟ گیارہ بارہ میں کوئی خاص فرق نہیں ویسے تو ،میں گیارہ نمبر کی بس پر بیٹھ کر عبداللہ پور جاتا ہوں اور بارہ نمبر کی بس پر واپس آ جاتا ہوں۔بڑے لکھاریوں کا سن لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک شاعرہ کی کتاب کے بیک ٹائیٹل پر خوبصورت تصویر کے نیچے لکھا تھا ملنے کا پتہ :۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری منزل،تیسرہ کمرہ!گھٹنوں کے درد کے باوجود میں اس خوبصورت شاعرہ سے ملنے کے اشتیاق میں ہانپتا ہوا مذکورہ پتے پر پہنچا تو بات کھلی کہ پتہ کتاب ملنے کا ہے ، صاحبہ کتاب سے ملنے کا نہیں !
+1
اس تبصرے کا جواب دیں
loveallآپ نے کیا غلط جگہ پر تو تبصرہ نہیں کر دیا ۔۔۔۔۔۔ ویسے لطیفہ اچھا تھا ۔ سردار جی والا باقی مجھے سمجھ نہیں آئی
اس تبصرے کا جواب دیں
تانیہ جیحکمران جیسے اس ملک کو چلا رہے ہیں اس بارے میں آپ جیسا ایک شاعر کہہ چکا ہےکمال ڈرائیور نہ انجن کی خوبیخدا کے سہارے چلی جارہی ہےمیرے جیسے لوگ بس چلائیں تو وہی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جیسی ایک سردار جی کے ساتھ ہوئی،بس کمپنی نے انہیں بطور بس ڈرائیور جاب دی اور کنڈکٹر کی اضافی ڈیوٹی بھی لگا دی۔پہلے ہی دن سردار جی 15مسافروں کو عالم بالا میں پہنچا کر خود ہسپتال پہنچ گئے ۔ٹی وی رپورٹر نے ان سے پوچھا” سردار جی !حادثہ کیسے ہوا؟ ”سردار جی نے کہا ” مینوں کی پتا میں تے اوس ویلے مسافراں کولوں کرایہ لے رہیا سی جدوں بس کھمبے وچ جا وجی ”مجھے بھی لگ رہا ہے کچھ گڑبڑ ضرور تھی ،آپ ایک بار پھر ذہن پر زور ڈالیں اور یاد کریں پڑوسن نے کہا تھا گیارہ بجے ہیں یا اس وقت آپ کے ۔۔۔۔بارہ بجے تھے؟ گیارہ بارہ میں کوئی خاص فرق نہیں ویسے تو ،میں گیارہ نمبر کی بس پر بیٹھ کر عبداللہ پور جاتا ہوں اور بارہ نمبر کی بس پر واپس آ جاتا ہوں۔بڑے لکھاریوں کا سن لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک شاعرہ کی کتاب کے بیک ٹائیٹل پر خوبصورت تصویر کے نیچے لکھا تھا ملنے کا پتہ :۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری منزل،تیسرہ کمرہ!گھٹنوں کے درد کے باوجود میں اس خوبصورت شاعرہ سے ملنے کے اشتیاق میں ہانپتا ہوا مذکورہ پتے پر پہنچا تو بات کھلی کہ پتہ کتاب ملنے کا ہے ، صاحبہ کتاب سے ملنے کا نہیں !+1
+1
اس تبصرے کا جواب دیں
اسلام علیکم ۔پہلے تو معذرت اتنے عرصے سے آپ کا بلاگ تو پڑھ رہا ھوں ۔لیکن کبھی آپ کا تعارف نہیں پڑھا۔
آج بھی غلطی سے تعارف والی جگہ کلکی گئی تو پڑھ لیا۔جس کیلئے ایک بار پھر معذرت ۔ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی آپ کو کامیاب کرے۔
اس تبصرے کا جواب دیں
یاسر اس میں معذرت والی کون سی بات ہے ۔ مجھے خوشی ہوئی کہ چلو غلطی سے ہی سہی آپ نے تعارف پڑھا ۔ اور مجھے دعا دی اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین
اس تبصرے کا جواب دیں
السلامُ علیکم!
آپ کا بلاگ بہت خوبصورت ہے ۔
اللہ آپ کو ہمیشہ سچ بیان کرنے کی توفیق دے
آمین
اس تبصرے کا جواب دیں
عدنان بہت شکریہ ۔۔۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
اس تبصرے کا جواب دیں
آپی میں نے آپکا بلاگ اپنے بلاگ کے بلاگ رول میں شامل کرلیا ہے
اس تبصرے کا جواب دیں
سلام تانیہ بہن
اللہ آپ کو اور آپ کے بلاگ کو سلامت رکھے آمین
ابھی محمود بھائی کے بلاگ پر آپ کا تبصرہ پڑھا یقین جانئیے ایسے لگا جیسے کوئی بچھڑی ہوئی بہن آن ملی ہو ۔
اللہ آپ کے قلم کو اسی طرح رواں رکھے
آمین
اس تبصرے کا جواب دیں
معظم شاہ میرے بھائی اگر آپ کو لگا کہ میں آپ کی بہن کے معیار پر پوری اترتی ہوں تو میرے لیے اس سے بڑہ کر اور کیا خوشی ہو سکتی ہے ۔ اب بھائی کو شکریہ نہیں کہوں گی یہی دعا ہے ہمیشہ خوش رہو ۔ اگر محمود بھائی کے بلاگ کا بتا دیتے تو اسانی رہتی۔
اس تبصرے کا جواب دیں